26 فروری، 2017، 5:32 PM

کشمیر میں ہندوستانی فوجی نے خودکشی کرلی

کشمیر میں ہندوستانی فوجی نے خودکشی کرلی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں کی بڑی تعداد مسلسل جنگی حالت سے تنگ آ کر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے اور تازہ ترین واقعہ میں پونچھ سیکٹر میں تعینات پرمود کمار نامی ہندوستانی فوجی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں کی بڑی تعداد مسلسل جنگی حالت سے تنگ آ کر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے اور تازہ ترین واقعہ میں پونچھ سیکٹر میں تعینات پرمود کمار نامی ہندوستانی فوجی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کشمیر میں طویل ڈیوٹیوں اور بھوک سے نڈھال ایک بھارتی فوجی نے مایوس ہو کر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پرمود کمار نامی بھارتی فوجی پونچھ سیکٹر کے سب سیکٹر منکوٹ میں تعینات تھا اور گزشتہ کئی ماہ سے گھر والوں سے ملنے کے لئےپریشان  تھا۔ پرمود کمار کی موت کے بعد کشمیر میں خود کشی کرنے والے ہندوستانی سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد اب 378 ہو چکی ہے۔

News ID 1870718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha